وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق بہاولنگر میں تجاوزات کیخلاف عملی طور پر اقدامات تاحال نہیں اٹھائے جاسکے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 21 دسمبر 2024 17:31

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر 2024ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق بہاولنگر میں تجاوزات کیخلاف عملی طور پر اقدامات تاحال نہیں اٹھائے جاسکے انتظامیہ فی الحال تاجروں سے مذاکرات میں مصروف ہے تاکہ تجاوزات کا مکمل اور مستقل حل نکالا جاسکے جوکہ ناممکن ہے ایک بات طے ہے کہ پاکستانی عوام پیار کی زبان سمجھنے کی بجائے ڈنڈے کی زبان کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں انتظامیہ تاحال پیار سے تاجروں کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے اگر تاجروں نے اس پر عملدرآمد نہ کیا تو سوموار سے بہاولنگر سمیت پنجاب بھر کے تمام شہروں میں تجاوزات کیخلاف بھرپور طریقہ سے مہم چلائی جائیگی۔