معدنیات کی تلاش کے بہانے اس قسم کے قبضے کرنے کے ناروا عمل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے ، مولانا عبدالقادر

ہفتہ 21 دسمبر 2024 19:48

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع پشین تحصیل توبہ کاکڑی امیر مولانا عبدالقادر فہیمی نے جاری کردہ بیان میں ضلع پشین کے علاقے تحصیل برشور، توبہ کاکڑی کے ایریا میں غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے مقامی قبائل کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری طرف سکول سے مصور کاکڑ کو اغواہ کرنا مگر یاد کرو بہت جلد برشور توبہ کاکڑی عوام فیصلہ کریگا اور اپ کا یہ ڈرامہ بہت جلد ختم ہوجایگا مقامی قبائل کے پدری زمینوں کو غیر مقامی افراد کے نام پر جعلی اور بوگس طریقے سے الاٹمنٹ کرنے اور وہاں مختلف معدنیات کی تلاش کے بہانے اس قسم کے قبضے کرنے کے ناروا عمل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے بلکہ ہمارے علاقوں میں معدنی وسائل سے مالامال علاقوں، زرخیز زمینوں اور جنگلات کے زمینوں پر پہلے سے بھی قبضے کی سازشیں جاری ہیں اور دوسری طرف جعلی دہشتگردی کے نام پر ایسے علاقوں میں بدامنی کی صورتحال پیدا کرکے درحقیقت وسائل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کرنا ہے کسی صورت قابل قبول نہیں اور اسی طرح غیر قانونی اور بوگس طریقے سے تحصیل برشور، توبہ کاکڑی کے لاکھوں ایکڑ پر مبنی جعلی اور دروغ گوئی پر مبنی الاٹمنٹ علاقے کے قبائل تسلیم نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ہمارے اور معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں پر ایسے ناروا قبضوں کی کسی کو اجازت نہیں دے گی بلکہ ایسے قبضوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کریگی۔ پی بی 47 ایم پی اے کرنل ہاشم کے پیداوار اور صوبائی حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ تحصیل برشور و توبہ کاکڑی میں ہونے والی غیر قانونی الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ورنہ برشور توبہ کاکڑی ضلع پشین سمیت کے تمام عوام ایسے دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

متعلقہ عنوان :