سانگلہ ہل گوشت کی پیدوار میں اضافہ اور فارمز کی خوشحالی کیلئے لائیو سٹاک کارڈکی تقسیم کا آغاز کردیا گیا

وزیر اعلیٰ نے گوشت کی پیدوار میں اضافہ اور فارمز کی خوشحالی کیلئے لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا کیا ہے،سابق رکن اسمبلی کی گفتگو

پیر 23 دسمبر 2024 11:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2024ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق اور سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب عطیل ڈایکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف کی ہدایت کے مطابق اور ڈایکٹر لاہور ڈاکٹر کنور نعیم اور ایڈ یشنل ڈایکٹر ننکانہ ڈاکٹر یاسر مصطفی بٹ کی زیر نگرانی گزشتہ روزسانگلہ ہل میں بھی مویشی پال حضرات کی سہولت کیلئے لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کا آغاز ہو گیا،پروگرام کا باقاعدہ افتتاح پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے کیا،اس موقعہ پر چوہدری طارق باجوہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوشت کی پیدوار میں اضافہ اور فارمز کی خوشحالی کیلئے لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا کیا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے،فارمز کارڈ کے ذریعے جانوروں کا چارہ اور ونڈا وغیرہ خرید کر انکی احسن انداز میں پرورش کر سکیں گے جس سے گوشت کی پیدوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اورمویشی پال حضرات خوشحال ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کر رہی ہے کیونکہ کسان خوشحال ہو گا تو ہمارا ملک ترقی کریگا،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے مویشی پال کسانوں کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیو اسٹاک کارڈز کے اجرائ کا پروگرام شروع کیا گیا ہے،جس کا مقصد کسانوں کی معاشی بہتری اور لائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی ہے،تقریب میں خوش نصیب کسانوں کو لائیو اسٹاک کارڈز تقسیم کئے گئے، ڈاکٹر اشفاق علی مہر ڈپٹی ڈائریکٹر سانگلاہل نے فارمرز کو کارڈ کی افادیت اور اس کے استعمال بارے آگاہ کیا، ڈاکٹر نادر حسین ویٹرنری آفیسر نے مویشی پال حضرات کو کسی بھی مشکل کی صورت میں محکمہ سے رابطہ کرنے کا کہا،انہوں نے مزید بتایا کہ اس کارڈ سے مویشی پال لوگوں کو جانوروں کی خوراک کی حصول کے لئے بغیر سود کے قرضہ میسر ہو گا۔

(جاری ہے)

جس سے گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو گا۔