حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

پیر 23 دسمبر 2024 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ مذاکراتی عمل شروع ہونا مثبت پیش رفت ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ان مذکرات کے نتائج ملک و قوم بالعموم ملک کی ترقی، خوشحالی اور ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے اچھے ہوں گے۔ حکومتی ٹیم کھلے دل و دماغ کے ساتھ بات کرنے کے لئے آئی ہےاور توقع رکھتے ہیں کہ اپوزیشن بھی اسی جذبے کے ساتھ بات چیت کرے گی۔