فیصل آباد بورڈامتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ) سالانہ کے نتائج کا اعلان 27دسمبرکو کرے گا

منگل 24 دسمبر 2024 16:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2024ء) کمشنر وچیئرپرسن بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادسلوت سعید کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام منعقدہونیوالے امتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ)سالانہ 2024کے نتائج کا اعلان27دسمبر2024 بروزجمعتہ المبارک 10 بجے دن کیا جائے گا۔بورڈ کے ترجمان کے مطابق نتائج کی سادہ و پروقار تقریب کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10بجے دن کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈکریں گی۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سخت محنت و انتہائی احتیاط سے تیار کئے گئے ہیں جو انشااللہ تعالیٰ ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہوں گے تاہم نتائج یا دیگر معلومات کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ یا کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔