وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے افسران کی ہزارہ کمیونٹی کی کھلی کچہری میں شرکت

منگل 24 دسمبر 2024 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2024ء) کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے ہیڈ غلام سرور بروہی اور ڈپٹی رجسٹرار امیر محمد رند نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرور بروہی نے کہاکہ ہمارے ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی وفاقی محکمے کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے دفاتر عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ منتظمین نے وفاقی محتسب کے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔ کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے وفاقی محتسب کے افسران کے سامنے مختلف وفاقی محکموں کے مسائل رکھے۔ افسران نے ان کی شکایات انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :