25 دسمبرایسے عظیم لیڈر کی پیدائش کا دن ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دیا، علی ارشد رانا

فلاحی معاشرے کیلئے سب کو مل کر اپنی توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی تاکہ قائد کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے' ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعرات 26 دسمبر 2024 11:10

25 دسمبرایسے عظیم لیڈر کی پیدائش کا دن ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 دسمبر 2024ء )مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنے کا دن ہے، 25 دسمبرایسے عظیم لیڈر کی پیدائش کا دن ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دیا۔

انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔قائد کے اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اگر ہم نے کامیابی کی منازل طے کرنا ہیںتو ہمیں قائد کے افکار کی پیروی کرنا ہو گی ۔25دسمبر کا دن پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق عظیم ملک بنانے کے عہد کا متقاضی ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم نے تحمل، برداشت، مساوات اور رواداری پر مبنی معاشرے کا خواب دیکھا تھا، ایسے فلاحی معاشرے کیلئے سب کو مل کر اپنی توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی تاکہ قائد کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔علاوہ ازیں ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے کرسمس پر مسیحی برادری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا کلیدی کردار ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی اہمیت پر بہت زور دیا۔