شکارپور، ہوٹل پر بیٹھے پولیس اہلکاروں پر ڈاکوں کی فائرنگ، 2 شہید

دونوں اہلکار ڈاکووں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں کندھ کوٹ ضلع کی تحصیل غوث پور میں تعینات تھے

جمعرات 26 دسمبر 2024 18:07

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2024ء)شکارپور کچے کے علاقے کوٹ شاھو تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ہوٹل پر بیٹھے 2 پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔شہید اہلکاروں کی شناخت الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی کے نام سے ہوئی، دونوں اہلکار ڈاکووں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں کندھ کوٹ ضلع کی تحصیل غوث پور میں تعینات تھے۔پولیس نے علاقہ کی ناکابندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ۔