میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2025کیلئے سکیم آف اسٹیڈیز جاری

آئندہ سال طلبا و طالبات امتحانات میں نئی سکیم کے مطابق شریک ہوں گے

جمعہ 27 دسمبر 2024 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2024ء)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025کے لیے سکیم آف اسٹیڈیز جاری کر دی گئی،آئندہ سال طلبا و طالبات امتحانات میں نئی سکیم کے مطابق شریک ہوں گے۔سکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق نہم جماعت میں اردو کے 5اور ترجمتہ القرآن کے 3پریڈ ہوں گے۔ اسلامیات اور حساب کے لیے ایک ہفتے میں 6، 6پریڈ ہوں گے۔

(جاری ہے)

جنرل سائنس اور اختیاری مضامین کے لیے بھی 6، 6پریڈ مختص ہوں گے جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں کا ایک پریڈ ہوگا۔دہم جماعت میں مطالعہ پاکستان کے لیے ہفتے میں 6پریڈ ہوں گے۔ نہم و دہم کے امتحان میں کل 1200نمبرز ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ میں اردو اور انگریزی کے 5، 5پریڈ ہوں گے، اسلامیات کے 6، اور ترجمتہ القرآن کے 3پریڈ ہوں گے۔ کمپیوٹر سائنس، فزکس، کیمسٹری، اور بیالوجی کے لیے چار، چار پریڈ ہوں گے جبکہ پریکٹیکل امتحانات کی تیاری کے لیے دو، دو پریڈ مختص ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بھی کل نمبرز 1200ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :