مسلم خوجہ آل پاکستان ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بلاول اسپورٹس کمپلیکس شہید بینظیرآباد میں کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 28 دسمبر 2024 17:01

نوابشاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2024)ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ مسلم خوجہ آل پاکستان کا انعقاد ینگ خوجہ اتحاد نوابشاہ کیجانب سے بلاول اسپورٹس کمپلکس شہید بینظیرآباد کیا گیا اسموقع پر خوجہ برادری کے بزرگوں اور شہر نواب شاہ کی تاجر برادری نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قاضی شاہ رخ رشید بھٹی کے فرزند شاہ فروز بھٹی، حاجی تاج محمد خوجہ، مختیار خوجہ ،عثمان خوجہ، نواب شاہ چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں، نائب صدر چیمبر آف کامرس اور صدر صرافہ یونین منیر حسین کھوکھر اور منوآباد کے معروف بزنس مین اور شوشل ورکر آصف راجپوت نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اسموقع پر فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ نقد انعام بھی دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :