دریائے جہلم پل پر دھند کے باعث خوفناک حادثہ، 9 افراد زخمی

اتوار 29 دسمبر 2024 15:40

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2024ء) خوشاب دریائے جہلم پل پر دھند کے باعث ہائی ایس اور ہنڈائی میں تصادم ،رکشہ اور ایک کار بھی حادثے کی لپیٹ میں آ گئے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 9افراد زخمی ہوئے، جن میں 7مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کے مطابق حادثہ دھند اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی جبکہ 5شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں محمد رستم (45 سال)، محمد عارف (24 سال)، محسن علی (23 سال)، اور محمد تاثیر (38 سال) شدید زخمیوں میں شامل ہیں، جبکہ نصیر احمد (45 سال)، نسرین (37 سال)، شہناز (33 سال)، اور توقیر (35 سال) معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شہریوں کو دھند کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :