ینگ عزیز آباد فٹبال کلب کے صدر محمد شبیر کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پیر 30 دسمبر 2024 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2024ء)ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال کے مشہورومعروف کھیلاڑی،کوچ اور ینگ عزیز آباد فٹبال کلب کے صدر محمد شبیرجن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہی؛ چاہے اسپورٹس کے میدان ہو انکی محنت اور ایمانداری کا کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں چرچے ہیں؛محمد شبیر نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے اپنا قیمتی وقت وقف کر دیا۔

محمد شبیر نے پہلے کھیلاڑی کے طور پر ٹان، ڈسٹرکٹ، کراچی اور سندھ کی ٹیم میں بطور کھیلاڑی فرائض انجام دیئے اور بعد میں ٹان، ڈسٹرکٹ، کراچی اور سندھ کی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی بخوبی سر انجام دیئے۔ اس کے علاوہ انہو ں نے مختلف گرانڈ ز پر بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد، مختلف یونیورسٹیوں میں کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کے بیٹوں کی شادی کے موقع پر نیشنل فٹبال کوچ طارق لطفی، نیشنل فٹبال کوچ ناصر اسماعیل، ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر کفا یت اللہ،ڈی ایف اے سینٹرل کے خزانچی حنیف ہاشمی، سندھ کے نائب صدر جلال خان آفریدی، ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹری عبیداللہ، ڈی ایف اے سینٹرل کے سابق صدرسید عثمان شاہ، نارتھ برادرز فٹبال کلب کے سیکریٹر ی یوسف خان،نارتھ برادرز فٹبال کلب کے کپتان طاہر شاہ، ڈی ایف اے سینٹرل کے نائب صدر عاکف خان، ڈی ایف اے ویسٹ کے نائب صدر یو سف خان، ڈی ایف اے سینٹرل کے سابق سیکریٹری آصف ظہیر، اجمل خٹک، ارشد جمال، شمیم، شاہد صدیقی، وسیم عالم،ذاکر،ماسٹر ریاست علی،سیکسٹین اسٹار فٹبال کلب کے ہارون شیرازی، تسنیم بھائی، انٹرنیشنل ریفری عدنان خان،انٹرنیشنل ریفری کلیم، انٹرنیشنل ریفری صابر بلوچ، انٹرنیشنل ریفری جمیل اجمیری کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف ڈسٹرکٹ کے کھیلاڑیوں، سیاسی و سماجی مشہورومعروف شخصیات نے شرکت کی۔