Oپاک فوج کی جانب سے قوم کو نیا سال مبارک

امید کرتے ہیں آنے والا سال پاکستان کے لیے خوشیوں کی نوید اور اتحاد و اتفاق کا سال ہو‘فوجی جوان

منگل 31 دسمبر 2024 16:40

_ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2024ء)پاک فوج کی جانب سے قوم کو نیا سال مبارک ‘فوجی جوانوں کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کو برفا دینے والی سردی میں بھی ہمارا جذبہ بلند ہے‘ امید کرتے ہیں آنے والا سال پاکستان کے لیے خوشیوں کی نوید اور اتحاد و اتفاق کا سال ہو۔افواج پاکستان مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ سرشار رہتے ہیں۔پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

برف پوش علاقوں میں تعینات پاک فوج کے جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔برف پوش سیاچن گلیشیئرز پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ۔ہڈیوں کو برفا دینے والی سردی میں بھی ہمارا جذبہ بلند ہے۔ہماری دعا ہے کہ نیا سال اس ملک کے لیے خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے، ہم بارڈر پر اس لیے بیٹھے ہیں کہ ہمارے وطن کا جھنڈا بلند رہے، پاک فوج ہر محاز پر پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے تیار ہے، ہم سیاچن گلیشیر پر موجود پاکستان کا جھنڈا لہرائے ملکی حفاظت پر مامور ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی جوان کا کہناتھا کہ ہم سرد ہوائوں اور برف پوش پہاڑوں کے سائے تلے پوری قوم کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاک فوج کی جانب سے اہل وطن کو سال نو مبارک ہو، ہم امید کرتے ہیں آنے والا سال پاکستان کے لیے خوشیوں کی نوید اور اتحاد و اتفاق کا سال ہو۔