تھانہ حویلی لکھا سے رٹائرڈ ہونے والے ایس ایچ او سابق کوچ قومی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں الودعی تقریب کا انعقاد

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز منگل 31 دسمبر 2024 17:36

حویلی لکھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 دسمبر 2024) پنجاب پولیس کا حصہ سابق کوچ قومی کبڈی ٹیم طاہر وحید جٹ کے اعزاز میں الوادعی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

  تقریب کے مہمانِ خصوصی راشد ہدایت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تھے اس موقع پہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،طاہر وحید جٹ نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الودعی تقریب میں حاضرین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی خدمات رٹائرڈ ہونے کے بعد بھی اپنے محکمے کےلئے حاضر ہیں وہ ہمیشہ جرائم کی سرکوبی کےلئے تاحیات اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے طاہر وحید جٹ لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جذبات پہ قابو نا رکھ سکے اور آنکھوں سے رنجیدہ نظر آئے الوداعی تقریب کے موقع پہ مہمانِ خصوصی نے اوکاڑاپولیس کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی مہمانوں نے رٹائرڈ غازی طاہر وحید جٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف پیش کیئے۔

متعلقہ عنوان :