اوپن یونیورسٹی نے انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 80 تعلیمی پرو گرامز پیش کردئیے

بدھ 1 جنوری 2025 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے سمسٹر بہار 2025ء میں 80سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کردئیے ہیں۔اِن پروگرامز میں میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن(آرٹس، کامرس، ایجوکیشن)، بی ایس پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز اور 12مضامین میں ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔

یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔داخلے سے لیکر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔آن لائن امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے ایم ایس ٹیمز یا اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ مانیٹرنگ ایپلی کیشن استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

داخلوں کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کی گئی ہے۔داخلے کے لئے http://fmbp.aiou.edu.pkلنک پر آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل طلبہ کی سہولت کے لئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی میں انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس کو فعال کرکے بااختیاربنایاہے جو انٹرنیشنل طلبہ کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں رہتا ہے اور اُنہیں بھرپور رہنمائی فراہم کرتا ہے، نئے داخل ہونے والے انٹرنیشنل طلبہ کے لئے اورینٹیشن سیشنوں کا اہتمام بھی کرتا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے انٹرنیشنل طلبہ کے داخلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے لئے باعث فخر بات ہے کہ 37ممالک سے 1007طلبہ پہلے سے داخل ہوچکے ہیں اور آئندہ پانچ سالوں میں ہم نے اس تعداد کو پانچ ہزار تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل [email protected] یا فون نمبر 92519572495+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :