خودکفیل عورت ہی ایک خودکفیل معاشرے کو تشکیل دے سکتی ہے، بیرسٹر سیف

بدھ 1 جنوری 2025 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہناتھا کہ خودکفیل عورت ہی ایک خودکفیل معاشرے کو تشکیل دے سکتی ہے ۔ خیبرپختونخوا حکومت خواتین کیلئے ان تمام سرگرمیوں کو سپورٹ کریگی جن سے خواتین اور ان کے ہنر و دستکاری کے کام کو سپورٹ مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی ، ڈیسٹی نیشن ہیریٹج پشاور اور ہنر زون کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ہنر میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جی ایم ڈیسٹی نیشن ہیریٹج پشاور سجاد عباسی، ڈائریکٹر ہنر زون عروج حمدانی، صدر ویمن چیمبر خیبرپختونخوا رابعیہ بصری، پروفیسر میڈم تاشفین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے موقع پر محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ سال 2024 کے اختتام اور نئے سال 2025 کی آمد پر کیک بھی کاٹا گیا۔مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا مزید کہنا تھاکہ سال 2024 تو گزر کیا اور نیا سال نئی امیدوں کیساتھ آیا ہے اور خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے کی خواتین کو سپورٹ کرنے کیلئے ہر فورم پر اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے ہنرمیلہ میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی سپورٹ کو بھی سراہا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں گلوکاراخبر علی خان، فیصل مروت ، ہیر خان اور رباب موسیقی نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب کے آخر میں مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے نئے سال کی آمد کا کیک بھی کٹ کیا۔ ہنرمیلہ میں مختلف طالبات کے ہاتھوں سے بنی پینٹنگز، محکمہ جیل خانہ جات میں قیدیوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء ، سوات، ہزارہ، بہاولپور اور دیگر ڈسٹرکٹس کے ہنرمندوں کے سٹالز سجائے گئے تھے ۔