ٴنوشہرہ آکوڑہ خٹک اور صوابی پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن۔پولیس مقابلے کے بعد آغواء کار گرفتار

بدھ 1 جنوری 2025 20:20

ن*نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2025ء)نوشہرہ آکوڑہ خٹک اور صوابی پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن۔پولیس مقابلے کے بعد آغواء کار گرفتار، مغوی بارہ سالہ مدرسہ کا طالبعلم ماجد خان باحفاظت بازیاب۔بعدالت شاہ خالد جوڈیشل مجسٹریٹ ایم او ڈی نوشہرہ نے گرفتار آغواء کار کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل زاھد عالم کے مطابق گرفتار آغواء کار احتشام خان ولد فضل اللہ ہے جس کا تعلق ضلع صوابی کے علاقے جلسی ٰ سے ہے ۔گرفتار ملزم کا موبائل اور اسلحہ دیگر شوائد حاصل کرلیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق مغوی بارہ سالہ بچہ ماجد خان کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی کہ نہیں میڈئکل کروانے کے لیے بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے بچے کی میڈئکل مقدمہ میں مزید دفعات بھی شامل کی جائیں گئی۔تفتیشی آفیسر OIIسب انسپکٹر رضا خان نے ہمارے نمائندے سید ندیم مشوانی کو خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم آغواء کار احتشام خان کو عدالت نے دو روزہ ریمارنڈ منظور کرلیاہے۔گرفتار ملزم کا موبائل ڈیٹا اور دیگر شوائد بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔

برآمد ہونے والے مغوی بچے کو میڈیکل ہونے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مغوی بارہ سالہ دینی مدرسہ کے طالبعلم ماجد خان چھٹی ختم ہونے کے بعد گھر خیرآباد سے مدرسے جہانگیرہ جارہا تھا کہ اس کو راستے آغوا ء کرلیا۔مغوی بچے کے بھائی اسماعیل خان کے موبائل پر آغواء کار ملزم نے مغوی بچے ماجد خان کی ویڈیو کلپ بھجی اور بارہ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔صبح تک تاوان کی رقم نہ ملنے پر بچے کو جان سے مارنے کی دھکی دی تھی ۔پولیس کے مطابق ملزم کا موبائل ڈیٹا سے پولیس اس تک پہنچی۔