تمام اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 2 جنوری 2025 12:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2025ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان2025 کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن نے اے پی پی کو بتایاکہ امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ2025 انشا اللہ22اپریل2025سے شروع ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم یکم جنوری 2025سے24 جنوری2025تک،دوگنا فیس کے ساتھ25 جنوری سے3فروری تک اور تین گنا فیس کے ساتھ4فروری سے12 فروری 2025تک جمع کروائے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات فیصل آباد تعلیمی بورڈکے دفتری فون نمبر

متعلقہ عنوان :