ایس ایس سی پارٹ ٹو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے، احسان الہٰی بھٹو

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 2 جنوری 2025 17:50

نواب شاہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری 2025ء ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے ناظم امتحانات احسان الاہی بھٹو نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز اضلاع کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم امیدواروں کے تعلیمی سال 2025 میں ایس ایس سی پارٹ ٹو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی انرولمنٹ فیس حکومت سندھ کی جانب سے معاف کی گئی ہے جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے ریگیولر اور پرائیوٹ امیدواروں کی فیس 3 ہزار 710 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :