عمر ایوب خان کاسابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 3 جنوری 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2025ء) قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نےسابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے نئیر حسین بخاری اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔