شہید بینظیر آباد پولیس کی کارروائی سماج دُشمن عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 3 جنوری 2025 17:31

نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جنوری 2025)تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار اسلحہ سمیت چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او مقصود احمد چنہ اور اُس کی ٹیم نے دورانِ پولیس مقابلہ ملزم شیراز بلوچ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ سمیت چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ بی سیکشن پولیس کی بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور مزید سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :