پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس اور سنگولیریٹی پروگرو پ کے درمیان معاہدہ

جمعہ 3 جنوری 2025 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2025ء)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے انٹرنیشنل آفس اور سنگولریٹی پرو گروپ نے جدید ترین شعبوں جیسے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہد ہ طے پا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںخصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈائریکٹر ایچ سی سی انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق ،چیف ایگزیکٹوآفیسرسنگولریٹی پرو گروپ عابد امین،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس حافظ فواد علی اور دیگرنے شرکت کی۔

اس اسٹریٹجک شراکت داری کو عالمی صنعت کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کالج کے طلباء اور سابق طلباء کو ابھرتے ہوئے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ تعاون طلباء کو صلاحیتوں کے اعتبار سے ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوز کرے گااور اگلی نسل کو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے بااختیار بنائے گا۔