کویت میں غیر ملکیوں کی رہائش کے قانون کا باقاعدہ نفاذ

نئے بچے کو مطلع کرنے میں ناکامی کو آرٹیکل کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے،وزارت داخلہ

اتوار 5 جنوری 2025 16:10

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کی رہائش (اقامہ)سے متعلق قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یہ قانون مصالحت کو قبول کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف سکیورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا نے کویت نیوز ایجنسی کونا کو ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ تاریخ پیدائش سے چار ماہ کے اندر نئے بچے کے والدین کواس کے بارے میں مطلع کرنا ضروری ہے، تاہم بچے کی اطلاع دینے میں ناکامی کو آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

خلاف ورزی کی صورت میں پہلے ماہ ہرایک دن کی تاخیر پر دو دینار جرمانہ ہوگا جب کہ ایک مہینہ گذرنے کے بعد جرمانے کی رقم یومیہ چار دینار کردی جائیگی۔ جرمانے کی زیادہ سے زیادہ مقداردو2,000 کویتی دینار ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ آرٹیکل 9 اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایسا غیر ملکی باشندہ جو رہائش کے لیے انٹری ویزے کے تحت ملک میں داخل ہوا ہو، یا حکومت میں ملازمت ویزے، یا پرائیویٹ سیکٹر، تجارتی یا صنعتی سرگرمی ویزے، فیملی ممبر کے طور پر انٹری ویزے، تعلیم کے حصول کے ویزے ، یاعارضی گورنمنٹ کنٹریکٹ کے لیے انٹری ویزے یا علاج کے لیے انٹری ویزے پر داخل ہوا ہو اسے ضروری کوائف مکمل کرانے میں تاخیر پرپہلے ماہ دو دینار یومیہ اور اگلے ماہ چار دینار یومیہ جرمانہ ہوگا۔

اس حوالیسے مجموعی جرمانے کی حد 1200 دینار ہے۔گھریلو ملازمین کے طور پر انٹری ویزے کے ساتھ کویت میں داخل ہونے والے لوگوں کو تاخیر کے ہر دن کے لیے 2 کویتی دینار جرمانہ کیا جائے گا، اور زیادہ سے زیادہ جرمانہ 600 کویتی دینار ہوگا۔اقامہ سے متعلق آرٹیکل 11 میں واضح کیا گیا ہے کہ "ایک غیر ملکی جو وزٹ ویزا کے ساتھ ملک میں داخل ہوا ہے وہ تمام اقسام کے دورے کے لیے مقررہ مدت سے زیادہ ہی" سرکاری دورے کے لیے انٹری ویزا، کمرشل وزٹ کے لیے انٹری ویزا، انٹری ویزا فیملی وزٹ، پرائیویٹ وزٹ کے لیے انٹری ویزا، یا ٹریفک کے لیے انٹری ویزا، یا کئی دوروں کے لیے وزٹ ویزا، یا سیاحت کے لیے وزٹ ویزا، کھیلوں، ثقافتی یا سماجی سرگرمیوں کے ویزا، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے وزٹ ویزا یا ایمرجنسی انٹری ویزا پر داخل ہوا ہو تو اسے خلاف ورزی پر دس دینار جرمانہ ہوگا۔

آرٹیکل 12 میں مصالحت کی قبولیت شامل ہے اگر غیر ملکی عارضی رہائش کی مخصوص مدت سے تجاوز کرتا ہے یا روانگی کے نوٹس سے تجاوز کرتا ہے تو مصالحت کی رقم تاخیر کے ہر دن کے لئے 2 کویتی دینار ہوگی اور اگلے مہینے یہ رقم چار دینار یومیہ ہوجائیگی۔انہوں نے اشارہ کیا کہ آرٹیکل 13 کیپیراگراف پانچ جو کہ "غیر ملکی کی رہائش کی مدت کی میعاد ختم ہونے یا اس کی تجدید سے انکار اور غیر ملکی کے ملک سے باہر نہ جانی" متعلق ہے کو تاخیر پر ہرگذرتے دن کے لیے 2 کویتی دینار ادا کرنا ہوں گے۔ اگلے ماہ یہ رقم یومیہ چار دینار ہوگی اور جرمانے کی مجموعی مالیت 1,200 دینار ہوگی۔