انٹربورڈ کراچی: اسکروٹنی کی فیس میں 50 فیصد کمی

پیر 6 جنوری 2025 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے اسکروٹنی کی فیس میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔قائم مقام چیئرمین انٹربورڈ کراچی نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اسکروٹنی کی فیس میں 50 فیصد کمی کر دی ہے، اسٹوڈنٹس کے تحفظات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیئرمین انٹربورڈ کراچی نے کہا کہ پچھلے سال 1432 اسکروٹنی فارم آئے تھے، سارے معاملے کو سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے پروفیسرز کا معیار مختلف ہے، اسکول میں بچے ڈسپلن ہوتے ہیں، کالج جا کر بچے بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :