زرعی یونیورسٹی پشاور میں ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذوالفقار ، سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد الیاس کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پیر 6 جنوری 2025 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کی انتظامیہ نے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذوالفقار اور سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد الیاس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین ہمارا بہترین اثاثہ ہیں، یونیورسٹی کی ترقی اور فلاح کے لئے ان کے گراں قدر خدمات ہیں اور مستقبل میں بھی یونیورسٹی کی ترقی و فلاح بہبود کے لئے ان کے تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

انہوں نے رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد اور ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام کے ہمراہ ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذوالفقار اور سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد الیاس کو شیلڈز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :