پی بی 45 سے کامیابی حاصل کرنے پر حاجی میر علی مدد جتک و دیگر جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں ،ر نعمت اللہ خان

پیر 6 جنوری 2025 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پی بی 45 سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر حاجی میر علی مدد جتک و دیگر جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شب کی مخلصانہ قیادت اور ورکروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہےحاجی میر علی مدد جتک سے یہی امید رکھتا ہوں کہ وہ نہ صرف پی بی 45 بلکہ پورے بلوچستان کے بھر جیالوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریگا۔نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے،مخالف امیدوار کو چاہیے کہ وہ خندہ پیشانی سے شکست کو قبول کرے۔