حب میں جمعیت علماء اسلام کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال

پیر 6 جنوری 2025 20:05

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)پی بی 45 کی نشست پر مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی کا بلوچستان بھر میں کی طرح حب میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال اس سلسلے میں پیر کے روز جمعیت علماء اسلام کے صوبائی کال پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع حب میں بھی ضلعی امیر مولانا غلام قادر قاسمی کی ہدایت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند رہے جمعیت علماء اسلام کا موقف تھا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کی گئی ہے جمعیت علماء اسلام ضلع حب کے جنرل سیکرٹری مولانا شاہ محمد صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوئیٹہ میں پی بی 45 کی نشست پر دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے مزید انکا کہنا تھا نتائج میں ردوبدل کر کے ہمارے امیدوار میر عثمان پرکانی کو ہرا کر کسی اور کو فارم 47 کے ذریعے کامیاب کروایا گیا ہے اور 8 فروری کو بھی جمیعت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے حسب سابق فارم 47 کے ذریعے انہیں زبردستی ہرایا گیا اصل انکا حقیقی مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے اسمبلی میں بلوچستان کی عوام کا ترجمانی اور حقیقی اشخاص اور جماعتیں موجود نا ہو ڈمی لوگ اور فارم 47 والے موجود ہو جو سہی معنی میں بلوچستان کا عوام کی ترجمانی نہ کر سکیں اگر جمیعت علماء اسلام کے ممبران بلوچستان اسمبلی میں جائیں گے تو وہ بلوچستان کے لوگوں کی صحیح معنی میں ترجمانی کریں گے اور بلوچستان کی حقوق کی جنگ لڑیں گے احتجاج میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان نے بھرپور حصہ لیا اس موقع پر جمیت علماء اسلام تحصیل حب کے امیر مفتی عبدالولی سمیت جمیعت علماء اسلام کے زمہداران موجود تھے۔