بزم مصنفین ہزارہ کے مرکزی قائدین کی اہم بیٹھک، چوتھی سالانہ تقریب کی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال

بدھ 8 جنوری 2025 17:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) بزم مصنفین ہزارہ کے مرکزی قائدین کی اہم بیٹھک میں چوتھی سالانہ تقریب کی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بزمِ مصنفین ہزارہ کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس ہزارہ علم و ادب لائبریری میں منعقد ہوا جس میں چوتھی سالانہ تقریب کے انعقاد کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

بیٹھک میں مرکزی صدر ملک عظیم ناشاد اعوان، جنرل سیکرٹری مفتی عنایت الرحمن ہزاروی، ضلعی صدر مولانا محمد اعظم قادری اور سرپرست ڈاکٹر محمد اقبال اعوان شامل تھے۔

اس موقع پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بزمِ مصنفین ہزارہ کی چوتھی سالگرہ بہت جلد ایبٹ آباد میں منعقد کی جائے گی۔ قائدین نے کہا کہ مصنفین ہزارہ نے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی گراں قدر خدمات پیش کی ہیں جس کی بدولت ہزارہ کمیونٹی کا شمار ادب اور ثقافت کے اہم ستونوں میں کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر یہ عزم بھی کیا گیا کہ ان کی خدمات کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ مصنفین ہزارہ کا اثر و رسوخ مزید بڑھ سکے۔