
ملٹری ٹرائل کا ظالمانہ عدالتی حکم پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنے گا. اسد قیصر
عمران خان سے ملاقات نہیں کروانے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے ا نصاف ملے گا. صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
بدھ 8 جنوری 2025
15:04

(جاری ہے)
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، پوری دنیا میں پاکستان جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے ا نصاف ملے گا، عمران خان پر دو سو سے زائد کیسسز بنائے گے ہیں، ہمارے آئینی اور قانون حقوق کو مجروح کیا جا رہا ہے . اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں ہم نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہم نے مذاکراتی اجلاس میں مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے مگر تاحال ملاقات نہیں کروائی گئی. انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین سے ملاقات کیے بغیر کیسے ہم آگے بڑھ سکتے ہے عمران خان سے ملاقات نہیں کروانے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں عمران خان اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھول کر آگے بڑھ چکے ہیں.

مزید اہم خبریں
-
یمن: امریکہ اور حوثیوں میں لڑائی کے خاتمے کا اعلان خوش آئند، گرنڈبرگ
-
بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا
-
مودی بوکھلاہٹ میں کوئی حرکت کرسکتا ہے مگر اس کے عالمی اثرات ہوں گے
-
عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا عہدہ رکھنے کی اجازت دے دی
-
پاکستان: سمگلنگ کے خلاف حکومتی اداروں کی جدید خطوط پر استواری ضروری
-
مسٹرمودی! پاکستان امن چاہتا ہے، اگر دوبارہ ایسی حرکت کی تو منہ کی کھاؤ گے
-
مودی حکومت پاکستان کیخلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے
-
سوڈان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
جرمن چانسلر کا اپنی فوج کو ’یورپ کی مضبوط ترین روایتی فوج‘ بنانے کا عزم
-
میری پہلی ترجیح تحریک اور پارٹی کی تنظیمِ نو ہے
-
پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا
-
میں خود گواہ ہوں کہ آرمی چیف نے بڑی دلیری اور دانشمندی سے جنگ کی منصوبہ بندی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.