پیرسید فیاض حسین شاہ انتقال کرگئے

بدھ 8 جنوری 2025 23:17

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) پیر سید فیاض حسین شاہ انتقال کرگئے ۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق حضرت پیرسید سجاد حسین بخاری ملکھانوالہ شریف کے والد حضرت پیر سید فیاض حسین شاہ انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد از نماز مغرب ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سیاسی ،سماجی اور مذہبی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔