ہائیکورٹ نے موبائل فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی

جمعرات 9 جنوری 2025 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے موبائل فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد بلال کی جانب سے ایڈووکیٹ قاسم ضیا رانجھا پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ درخواست گزار کو لاہور ائیرپورٹ سے کسٹم حکام نے نومبر 2024ء کو گرفتار کیا،درخواست گزار پر 40موبائل فون سمگل کرنے مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست گزار کے ساتھ گرفتار کیے گئے ایف آئی اے کے ملازم کو بے گناہ قرار دیا گیا،موبائل برامد کرنے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش نہیں کی گئی،70لاکھ روپے مالیت کے موبائلز فون کی قیمت ایک کروڑ 28لاکھ روپے درج کی گئی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔