زرعی یونیورسٹی پشاور میں سولر سسٹم کاافتتاح کردیاگیا

جمعہ 10 جنوری 2025 13:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں سولر سسٹم کاافتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کو گرین انرجی پر منتقل کررہے ہیں باقی بجلی بھی بہت جلد شمسی نظام پر منتقل ہو جائےگی ۔

(جاری ہے)

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ باقی جامعات میں بھی سولر سسٹم لگوا رہے ہیں، جامعات کی بہتری کےلئے مزید اقدامات بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت مالی بحران کا شکار جامعات کو مالی مسائل سے نکالنے کے لئے سنجیدہ ہے۔اس موقع پرزرعی یونیورسٹی میں750کےوی سولرسسٹم کاافتتاح کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :