جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں؟ شعیب شاہین
عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، ہمارے دو معصومانہ مطالبات ہیں ایک جوڈیشل کمیشن اور دوسراقیدیوں کی رہائی ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی کی جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی جمعہ 10 جنوری 2025 15:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا ہیں مذاکرات کے حوالے سے جو بات کرنی ہوگی وہ صرف صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔
ہم الزام تراشی نہیں کررہے ہم سچ بولتے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل بانی پی ٹی آئی شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کیا ایک سال چاہیے۔ جوڈیشل کمیشن میں 26 نومبر کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔ جوڈیشل کمیشن فوری طور پر بننا چاہیے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں ۔ 26 نومبر سے قبل مذاکرات ایک ٹریپ تھا مذاکراتی کمیٹی کو آج تک ملنے نہیں دیا گیا جس سے مذاکرات میں حکومت کی سنجیدگی واضح نظر آ رہی ہے۔ آج علیمہ خان کو بھی اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روکا گیا کیونکہ وہ بولتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ حکومت نے معیشت کو تباہ کیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا معیشت کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے۔حکومت کہہ رہی معیشت بہتر ہوگئی جبکہ ایک کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحت کے عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر امداد کی اپیل
-
وولکر ترک کا لبنان اور شام میں نئی شروعات کا خیرمقدم
-
70 سالہ بزرگ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیے جانے کا انکشاف
-
جس کے نام پر کاٹا لگایا گیا آج اسی کی بنائی کمیٹی سے مذاکرات کئے جارہے ہیں
-
2025 تبدیلی کا سال ہے عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے
-
شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے
-
مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا
-
یوکرین: جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے 3.32 ارب ڈالر امداد کی اپیل
-
بدقسمتی سے کچھ لوگ کوشش کررہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑبرقرار رہے
-
حکومت سوچ رہی تھی کہ بانی اور اسیران کی رہائی کیلئے نام لکھ کردیں گے
-
اسپین، تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
-
ترکیہ میں انسداد دہشتگردی قوانین کے بے جا استعمال پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.