سینیٹ کی کابینہ کمیٹی نے اہم عہدوں پر تعینات سرکاری افسران کی دوہری شہریت کا بل اگلے اجلاس تک موخرکردیا

جمعہ 10 جنوری 2025 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2025ء) سینیٹ کی کابینہ کمیٹی نے اہم عہدوں پر تعینات سرکاری افسران کی دوہری شہریت کا بل اگلے اجلاس تک موخرکردیا ، دوہری شہریت کی پابندی سب ادارو ں پر ہونی چاہیے کمیٹی کے بعض اراکین کا موقف، چیرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں کابینہ اور وزیر اعظم کی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قائمہ کمیٹی برائے کبینیٹ ڈویڑن کا اجلاس چیرمین رانا محمود الحسن کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہا? س میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری کابینہ ڈویڑن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں سینیٹڑ افنان اللہ نے دوہری شہریت کے قانون سے متعلق بل کے محرک سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا مگر سینیٹ نے ابھی تک اسے منظور نہیں کیا ہے انہوںنے کہاکہ لگتا ہے کہ بیوروکریسی نہیں چاہتی ہے کہ ان کیلئے دوہری شہریت کا قانون منظور کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے بھی واضح ہدایات موجود ہیں اس موقع پر سیکرٹری کابینہ نے کہاکہ بل پر سیکرٹریز کی کمیٹی میں بحث ہوئی ہے اور مختلف آرا سامنے آئی ہیں انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت کے مختلف مراحل ہیں ایک یہ کہ کوئی بیرون ملک پیدا ہوا ہو یا کسی نے دوران پڑھائی یا ملازمت بیرون ملک شہریت حاصل کی ہو اانہوں نے کہاکہ یہ بھی موقف سامنے آیا ہے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ یہ قانون مستقبل میںلاگو ہونا چاہیے جو پہلے سے موجود ہیں ان پر نہیں اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سارا سعید نے کہاکہ میں خود دوہری شہریت کی حامل ہوں مگر میری پیدائش وہاں پر ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قانون میں دوہری شہریت کے حوالے سے بہت نرمی ہے اور22ممالک کی شہریت کے ساتھ پاکستان کی شہریت رکھی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قانو ن میں کوئی غیر ملکی جس کے پاس پاکستان کی شہریت نہ بھی ہو وہ بھی وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد ملازمت حاصل کرسکتا ہے سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ دوہری شہریت رکھنے والے بھی اتنے ہی وفادار ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں انجینئرز کی اسامیاں گذشتہ چار سالوں سے اس وجہ سے خالی ہیں کہ ملک میں اس حوالے سے موزوں انجنیئرز دستیاب نہیں ہیں اگر ہم دوہری شہریت والوں پر پابندی لگائیں گے تو یہ درست نہیں ہوگا انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس حوالے سے وزیر اعظم ہا?س کو بل بھجوا کر سفارشات لی جائیں اس موقع پر سیکرٹری کابینہ ڈویڑن نے کہاکہ اس ملک کو چلانے والے قابل افراد ہی ہیں انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی پیدائش باہر کی ہے اگر وہ ملک واپس آکر ملازمت کریں تو ان کو اجازت ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ امریکی شہریت میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو بندوق بھی اٹھا? گے تو اگر پاکستان اور امریکہ کے مابین لڑائی ہو تو کیا بندوق اپنے ہی ملک کے خلاف اٹھائی جاسکتی ہے سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ دوہری شہریت کا قانون تمام اداروں پر لاگو کیا جائے سینیٹر عامر ولی الدین چشتی نے کہاکہ پہلے سول سرونٹس پر یہ قانون لاگو کیا جائے اس کے بعد دیگر اداروں پر بھی لاگو کیا جائے سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہاکہ بل کا اطلاق سب اداروں پر ہونا چاہیے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے بل پر ووٹنگ اگلے اجلاس تک موخر کرتے ہوئے اس حوالے سے سیکرٹریز کمیٹی سمیت کابینہ کی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

۔۔۔۔اعجاز خان