محمد آصف کی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 10 جنوری 2025 23:51

محمد آصف کی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی پاکستان کیلئے قابل فخر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنوکر کے قومی سٹار محمد آصف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف کی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی مہارت، عزم اور محنت نے قوم کا نام روشن اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کی،ہر پاکستانی محمد آصف کی اس شاندار کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری قوم محمد آصف کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ وہ مستقبل میں مزید اعزازات پاکستان کے نام کریں۔