وزیراعلی پنجاب کایونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ، گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 10 جنوری 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ۔ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مریم نواز گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

(جاری ہے)

گرلز ہاسٹل میں 119 کمرے بنائے جائیں گے۔ گرلز ہاسٹل میں میس ہال، جمنیزیم، تفریحی لاونج بھی ہونگے۔ وزیراعلی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوںنے مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔