فیصل آباد میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ ،سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 11 جنوری 2025 00:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) فیصل آباد میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ ،سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس کمپلیکس پولیس لائنز فیصل آباد میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی ،سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب ، ایس ایس پی ، ایس پی یو نعیم عزیز سندھو ، ایس پی سپیشل برانچ بلال چیمہ ، ایس پی مدینہ ڈویژن سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت ۔ افسران نے سی پی او کو سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریف کیا اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کو بہر صورت تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گااور غیر ملکی افراد اطمینان سے ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار اد ا کرتے رہیں۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارنرز کی موومنٹ صرف اشد ضرورت کے تحت ہونی چاہیے ۔کوئی بھی فارنر بغیر سیکیورٹی کے آؤٹ نہیں ہو نا چاہیے دوران سفر ایس او پی کے مطابق الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دی جائے۔ تخریبی عناصر اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل میں کسی طرح بھی کامیاب ہونے نہ پائیں

متعلقہ عنوان :