گٹکا ماوا کھانے سے کینسر کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، صدرآل کراچی تاجر الائنس

پولیس گٹکا ماوا سمیت دیگر منشیات کی روک تھام میں ناکام گئی ہے،آئی جی سندھ گٹکا ماوا سمیت منشیات کی فروخت پر سخت ایکشن لیں، ایاز میمن موتی والا

اتوار 12 جنوری 2025 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود گٹکا ماوا، مین پوری مافیا بے لگام ہیں سندھ بھر بالاخصوص کراچی میں یہ زہر سرے عام فیکٹریوں میں تیار ہورہا ہے اور فروخت ہورہا ہے جس سے نوجوا نسل تباہ ہورہی ہے۔

ایاز میمن موتی والا نے کہا سندھ صوبے بھر میں مختلف اقسام کی نشہ آور اجزا کی فروخت میں نمایاں اضافہ دکھائی دیتا ہے جس میں گٹکا سرفہرست ہے۔ گٹکا ماوا کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں نوجوان طبقے کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جنہیں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی مھلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایاز میمن موتی والا نے بتایا ہیروئن کی طرح دو سے چار بار گٹکا استعمال کرنے والے افراد گٹکا کھانے کے عادی بن جاتے ہیں پھر چھوڑنا چاہیں بھی تو گٹکا چھوڑنا ان کے لیے مشکل بن جاتا ہے ایسے زہر کی سری عام فروخت سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے جبکہ پولیس کی گٹکا مافیا کے خلاف موثر کارروائی نا ہونے کی وجہ سے گٹکا مافیا والے آزادی کے ساتھ گٹکا فیکٹریاں چلا رہے اور یہ زہر فروخت کر رہے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔

ایاز میمن موتی والا نے وزیر اعلی سندھ وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے سخت ایکشن لیں اورشہر میں گٹکا اور مین پوری تیار کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :