جامعہ کراچی،256طلباوطالبات کو ایم فل ،پی ایچ ڈی،ایل ایل ایم اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض

پیر 13 جنوری 2025 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں64 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ187طلباوطالبات کو ایم فل،ایک طالبعلم کوایل ایل ایم اور چارطلبہ کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

جن طلباوطالبات کوڈگریاں تفویض کی گئیں ہیںان کی فہرست جامعہ کراچی کے آفیشل فیس بک پیچwww.facebook.com/kutimes/پر اًپ لوڈ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :