Live Updates

کاروباری صنعت اور برآمدا ت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے IDCمیں ایک فیصد تک کمی لائی جائے اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مسائل کو باہمی مشاورت سے فوری حل کئے جائیں , فضل مقیم خان

بدھ 15 جنوری 2025 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2025ء)سرحد چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی نے خیبر پختونوا کی حکومت سے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایک فیصد تک لانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے ،ْ پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں کمی اور حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مال بردار گاڑیوں کی آمد پر پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ جبکہ بجلی و گیس کے محکمہ جات اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کو درپیش مسائل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

یہ مطالبات گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کئے گئے ۔ اجلاس میں بزنس مین فورم کے لیڈر اورایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور ،ْسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ نائب صدر شہریار خان ،ْسرحد چیمبر کے سابق صدور ریاض ارشد ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ فواد اسحق ،ْ عدیل رئوف ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ انجینئر مقصود انور پرویز ،ْ سابق سینئر نائب صدور شاہد حسین ،ْ عمران خان مہمند ،ْ ثناء اللہ خان ،ْ سابق نائب صدورا عجاز خان آفریدی ،ْجاوید اختر ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ضیاء الحق سرحدی ،ْ مجیب الرحمان ،ْ عباس فواد عظیم ،ْاشفاق احمد ،ْ صابر احمد بنگش ،ْ گل زمان خان ،ْ اشفاق احمد ،ْ سلطان محمد ،ْ سیف اللہ خان ،ْشمس الرحیم ،ْ حاجی عبدالنصیر ،ْ ندیم رئوف ،ْ سہیل جاوید ،ْ عبدالماجد ،ْ احسان اللہ ،ْ حسنین شیراز ،ْ عفاف علی خان ،ْ صد ر گل ،ْ فضل واحد ،ْ راشد اقبال صدیقی ،ْاشتیاق احمد پراچہ ،ْ فیض رسول ،ْ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ملاکو سٹورکے مالک حاجی محمد بشیر ،ْ پاک بیکرز کے مالک سید میر ہاشم رضا اورملک پیر بخش مرحوم کی زوجہ کی وفات پراُن کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پسماندگان کوصبر جمیل عطاء کرے۔اجلاس کے دوران دیگر امور کے سیشن میں ایگزیکٹو ممبران اور بزنس کمیونٹی نے صوبائی حکومت کی جانب سے وعدوں کے باوجود برآمدات پر 2فیصد سیس ،ْ پراپرٹی ٹیکس ،ْ دوہرے ٹیکسوں کی وصولی اور حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مال بردار گاڑیوں کی انٹری پر پابندی سمیت کنٹونمنٹ بورڈ ،ْ بجلی و گیس محکمہ جات ،ْ ضلعی انتظامیہ سے متعلقہ مسائل ،ْ بے جا ٹیکسوں کی آڑ میں تاجروں کی پکڑ دھکڑ ،ْ بھاری جرمانے عائد کرنے اور بزنس فرینڈلی پالیسیوں کے فقدان کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا اور خیبر پختونخوا حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری صنعت اور برآمدا ت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے IDCمیں ایک فیصد تک کمی لائی جائے اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مسائل کو باہمی مشاورت سے فوری حل کئے جائیں ۔

سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اسپیشل انونسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (SIFC)کے گذشتہ اجلاس میں بزنس کمیونٹی سے کئے جانیوالے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فیصلہ کیاگیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر معاملات کے حل کیلئے رجوع کیا جائے گا ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے برآمدات پر 2فیصد سیس کے نفاذ کے بعد 3500مال بردار گاڑیاں خیبر پختونخوا سے چمن ،ْ کوئٹہ منتقل کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے سے ایکسپورٹ مکمل طور پرختم ہوکر رہ گئی ہے ۔

ایوان کو بتایاگیا ہے کہ IDC چند آئٹمز پر صرف ایک فیصد کٹوتی کے ساتھ وصول کیا جائے تاہم شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کو مکمل ختم کیا جائے ۔ قبل ازاں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی بزنس کمیونٹی کے لئے بے لوث خدمات اور مسائل میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا اور بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلورکی رہنمائی میں سینیٹر الیاس احمد بلور کے مشن کو مستقبل میں جاری رکھنے کا پختہ عزم کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات