بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے واجبات وصولی کے علاوہ انہیں سخت سزائیں دی جائیں ،سینٹرمحمد عبدالقادر

بجلی چوری میں ملوث افسران اور ملازمین کو انٹیلی جنس بیسڈ ثبوتوں کی بنیاد پر نوکریوں سے فارغ کیا جائے، چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار

بدھ 15 جنوری 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے حوالے سے لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی مدد کے لئے سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورس(رینجرز)،آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل ’’ڈسکو سپورٹ یونٹ ‘‘قائم کر دیاہے جو کہ بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے پاور ڈویژن کی طرف سے دو سال کیلئے قائم کیے گئے اس سپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر ، جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورس(رینجرز) اس کے شریک ڈائریکٹر (Co-Director) ہونگے ڈسکو سپورٹ یونٹ کے دیگر ممبران میں ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے 18اور19 گریڈ کے افسر، آئی جی پنجاب کی طرف سے نامزد کردہ گریڈ 18کے افسر(ایس پی)اور کمشنر لاہور کی طرف سے نامزد کردہ گریڈ 18کے افسر شامل ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ٹی او ا?رز میں وصولیوں کی ریکوری میں تیزی لانا، بجلی چوری کے خلاف پلان ترتیب دینا، انتظامی مداخلت کرتے ہوئے نان ٹیکنیکل لاسز میں کمی، مسائل کے ٹیکنیکل حل میں بہتری اور ان پر عملدرآمد، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے ساتھ انٹرفیس قائم کرکے انتظامی کمیوں کو دور کرنا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیسکو افسران اور ملازمین کو انٹیلی جنس بیسڈ ثبوتوں کی بنیاد پر نوکریوں سے فارغ کرنا شامل ہونا چاہیے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں میں تیزی لانے کے لئے رینجرز حکام سمیت تمام محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات شروع کردیئے جائیں رینجرز ،ملٹری انٹیلی جنس آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کی طرف سے اب سپرنٹنڈنگ انجنیئر (قصور سرکل ) سپرنٹنڈنگ انجنیئر تھرڈ سرکل لاہور (شالا مار، باغبانپورہ، جلو موڑ)، سپرنٹنڈنگ انجنیئر فرسٹ سرکل (کوٹ عبدالمالک ڈویثرن ، فیروز والہ ڈویثرن) اور شیخوپورہ سرکل (مریدکے، شیخوپورہ رورل) میں بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا کہ نے کہا کہ اس سے قبل لیسکو کو اوکاڑہ میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن اور وصولیوں کے حوالے سے رینجرز کی مدد حاصل ہے۔ لیسکو میں قائم کیا گیا ’’ڈسکوزسپورٹ یونٹ‘‘ وزارت پاور ڈویثرن کو براہ راست رپورٹ کری. اس سے قبل ملتان الیکٹرسٹی پاور کمپنی (میپکو) میں ’’ڈسکو سپورٹ یونٹ‘‘ قائم کیا گیا تھا۔

میپکو اور لیسکو میں ڈسکو سپورٹ یونٹ کے نتائج ملنے کے بعد بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں میں سپورٹ یونٹ قائم کئے جائیں بجلی چوری ایک بہت سنگین مسئلہ بن چکا ہے بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے واجبات کی وصولی کے علاوہ انہیں سخت سزائیں دی جائیں تاکہ بجلی چوری روکی جا سکے اور بجلی چوروں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ہر برس اربوں روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان اٹھانا پڑتا ہی.