سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال سیمڈل و میٹرک ٹیک کیاجراکا اعلان

جمعرات 16 جنوری 2025 11:35

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال سے مڈل اور میٹرک سطح پر ٹیک ایجوکیشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب، خالد نذیر ووٹو نے کتابوں کی چھپائی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام سی ای اوز سے مڈل اور میٹرک ٹیک میں داخلہ لینے والے بچوں کی تعداد طلب کی گئی ہے، جس کے مطابق نئی کتابیں چھاپی جائیں گی۔مڈل اور میٹرک ٹیک ایجوکیشن میں ایگریکلچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ سائنسز اور فیشن ڈیزائنگ جیسے شعبے شامل کیے جائیں گے۔خالد نذیر ووٹو نے کہا کہ ٹیک ایجوکیشن کا مقصد سرکاری سکولوں کے بچوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ عملی میدان میں کامیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :