بہاولنگر،مشہور مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 10 سال قید کی سزا ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 16 جنوری 2025 17:49

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 جنوری 2025ء ) مشہور مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے  10 سال قید کی سزا ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ملزم محمد زمان عرف بگی مشہور منشیات فروش کو تھانہ صدر بہاولنگر نے منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا ملزم عادی منشیات فروش ہے پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم منشیات فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔