
تاریخ کا پہلا وزیراعظم ہے جو رشوت لیتے اور چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
صفائی کیلئے جواب نہیں تھا اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سزا کا فیصلہ سنتے ہی سٹاک مارکیٹ 100پوائنٹ اوپر گئی، فتنہ نیچے جاتا ہے تو قوم اوپر جاتی ہے، تندور جیسی جیل کاٹی، لیکن جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 17 جنوری 2025
18:49

(جاری ہے)
بچوں سے دل کی باتیں کرنے آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے بچوں کے دل میں جگہ بنالی ہے۔
بچوں کو سکالر شپ دینے خود آئی ہوں نہ آتی تو ملنے سے محروم رہ جاتی۔جنوری کا مہینہ دفتر نہیں بیٹھی بلکہ بچوں سے ملنے شہر شہر گئی۔بچے کہتے ہیں کہ سنا تھا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے،مریم نوازشریف کی صورت مجسم ماں کو دیکھا۔اپنے بچوں سے زیادہ اپنے طلبہ کے لئے سوچتی اورکام کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ سے رشتہ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔10سے 11ماہ میں بچوں سے ملنے والا پیار بہت بڑا اثاثہ ہے۔جو بچے لیپ ٹاپ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں لیپ ٹاپ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔خود آکر بچوں کو لیپ ٹاپ دوں گی۔بچوں کو کالج آمدورفت کے لئے ایک لاکھ ای بائیکس بھی دیں گے۔سب کے مالی وسائل یکساں نہیں ہوتے،کمی ہوسکتی ہے لیکن اب سکالر شپ دیکر بوجھ اٹھائیں گے۔والدین بچوں کی تعلیم کی فکر نہ کریں، اب ریاست خرچ اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرسی پر بیٹھے لوگوں کا عوام سے براہ راست رابطہ ہوناچاہیے۔میرٹ پر ہونہار طالبعلموں کو بلا تفریق سکالر شپ مل رہے ہیں۔بچوں کو ہونہار سکالر شپ دیکر اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہوں۔ہونہار سکالر شپ خوابوں کی تعبیر کا آغاز ہے۔ اب کم آمد ن رکھنے والے بچے بھی لمز، نسٹ اورفار سٹ میں جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی 100فیصد توجہ اپنے کیرئیر بنانے میں مرکوز کریں۔طلبہ محنت کریں میں ان کے خواب پورے کرنے کے لئے وسائل مہیا کروں گی۔ہونہار سکالر شپ احسان نہیں محنت کا صلہ اور قابلیت کا اعتراف ہے۔وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کا تعلیم سے محروم ہونا بہت بڑا نقصان ہے، شہر شہر جاکر ازالہ کرنا چاہتی ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیکنڈ اورتھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہارسکالر شپ ملے گا۔اگلے سال 50ہزار طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیں گے۔پنجاب میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ میرے بازو، میری طاقت، ہمت اور حوصلہ بنیں۔عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لئے طلبہ کو سٹیک ہولڈر بنانا چاہتی ہوں۔طلبہ کا جذبہ میرا حوصلہ اور میری امید ہے۔ہمارے طلبہ محنتی ہیں اور عقل و دانش بھی رکھتے ہیں، ملک کے مستقبل کے معمار بھی ہیں۔سب کو دھرتی ماں کے ساتھ وفا داری نبھانا ہوگی۔نوازشریف نے کہا کہ بچوں نے تمہیں بہت پیار دیا، ان کے لئے جتنا بھی کام کرو کم ہے۔یہ کون ہیں جوہم میں ہی رہ کر ہمارے گھر جلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی طرح ہر بچے کو اپنی ذمہ داری محسوس کرتی ہوں۔ ملک کو نفرت نہیں اتحاد،انتشار نہیں امن اور فساد نہیں ترقی چاہیے۔ سپین جاتے ہوئے کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔جہاں جائیں ملک کی عزت کا خیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے ماں، بہن اور بیٹی کے احترام میں فرق نہیں آنا چاہیے۔بچوں کے ہاتھ میں کیل والے ڈنڈنے نہیں لیپ ٹاپ دیں گے۔ پٹرول بم چلانے والے اب جیل میں ہیں۔والدین نے محنت کرکے پرورش کی، اپنی زندگی کی حفاظت نوجوانوں کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے فرض ماں باپ کی طرف ہوتے ہیں اتنے ہی فرض دھرتی ماں کے بھی پورے کرنے چاہیں۔سرحدوں پر لڑنے والوں کی وردیاں جلانا اور کھوپڑی توڑنے کا کہنے والا دوست نہیں۔سوشل میڈیا پر جو دیکھو، آنکھیں بندکرکے یقین نہ کرو، عقل و شعور سے پرکھ لو۔تاریخی اور میگا پراجیکٹ کے باوجود ہمیں چور چور کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ چور چور کہا لیکن ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی صرف اقامہ پر نکال دیا میرے اوپر بھی الزام لگایا سب طاقتور ملکر چور ثابت کرنے پر تل گئے لیکن ناکام رہے۔ تاریخ کا پہلا وزیر اعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ یہ پہلا پرائم منسٹر ہوگا جو رشوت لینے پر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چوری کی صفائی کے لئے جواب نہیں تھا اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سزا کا فیصلہ سنتے ہی سٹاک مارکیٹ 100پوائنٹ اوپر گئی۔ فتنہ نیچے جاتا ہے تو قوم اوپر جاتی ہے۔ ہم نے 150 پیشائیاں بھگتی، جھوٹے الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اڈیالہ جیل میں میرے سیل میں کیمرے لگا کر دیکھا جاتا تھا۔ ہم جیل میں تھے تو گھر والوں سے نہیں مل سکتے تھے، 24گھنٹے میں ایک بار کھانا ملتا تھا۔انہوں نے کہا کہ تندور کی طرح تپنے والے جیل کے سیل میں قید کاٹی، لیکن جلاؤ گھیراؤ کا نہیں کہا۔آج اسے جیل میں سہولت مل جائے،زیادہ ملتی ہے مل جائے، مجھے کوئی اثر نہیں پڑتا۔القادر یونیوسٹی کے بچے بچیوں کو بھی لیپ ٹاپ،سکالر شپ اور ای بائیکس دیں گے۔طلبہ کو 100فیصد میرٹ پر سکالر شپ دیئے اب 100 میرٹ پر قوم کی تقدیر کے فیصلے کریں۔غریب کی سواری میٹرو کو جنگلہ بس بنا دیا، لینڈ کروزر اور مرسڈیز کوکچھ نہیں کہا۔ خدمت کی سیاست کو مذاق بنا دیا گیا، حالانکہ سیاست خدمت اور عبادت کا نام ہے۔ پنجاب میں ہزاروں گھر بن رہے ہیں اور 30 ہزار بچوں کو مفت پڑھا رہے ہیں۔ انتقام، گالم گلوچ اور جلاؤ گھیراؤ کے سیاسی بیانیہ کو ترقی کا بیانیہ بنانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ کسی منسٹر، سیکرٹری، ڈی سی کی تعیناتی سفارش پر نہیں، ہمیشہ میرٹ پر تقرری کی۔انہوں نے کہاکہ اب ارکان اسمبلی بھی کسی سفارش کے لئے میرے پاس نہیں آتے۔بدتمیزی، فتنہ فساد کے کلچر کو برادشت کی سیاست میں لانا ہے۔منفی بیانیہ کو عوام کی زندگی میں بہتری کے بیانیہ پر لانا ہے۔سبزہلالی پر چم نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، وعدہ کریں اسے گرنے نہیں دیں۔ نوجوان وطن سے پیار کرنے اور کبھی غداری نہ کرنے کا عہد کرے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.