Live Updates

پی ٹی آئی امریکا کے حامیوں کی احتجاجی مہم کے جواب میں عمران کیخلاف واشنگٹن میں مہم شروع

ڈیجیٹل پوسٹرز پر عمران خان کے طالبان و اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے مختلف بیانات تحریر

اتوار 19 جنوری 2025 20:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2025ء)پاکستان کی داخلی سیاست کے رنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نظر آنے لگے۔پی ٹی آئی امریکا کے حامیوں کی احتجاجی مہم کے جواب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں مہم شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی مخالف مہم کے دوران واشنگٹن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرک گشت کرتے نظر آ ئے۔ان ڈیجیٹل پوسٹرز پر عمران خان کے طالبان اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے مختلف بیانات تحریر ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات