سابق صدر غلام اسحاق خان کا110 واں یوم پیدائش نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

پیر 20 جنوری 2025 19:50

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2025ء)سابق صدر غلام اسحاق خان کا110 واں یوم پیدائش نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیااس سلسلہ میںاحمدیار سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیرہوئیں جس میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیاغلام اسحاق خان 20 جنوری 1915 کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے تھے وہ سیکرٹری اطلاعات ،چئیرمین واپڈا سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع ،وزیر خزانہ اور چئیرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیںانہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نواز ا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست1990 کو محترمہ بے نظیر بھٹو اور اپریل 1993میں میاں نواز شریف کی حکومتوں کو بدطرف کیا تھا۔وہ 27اکتوبر2006 کووفات پاگئے تھے۔