پی ٹی اے اور ایف بی آر کے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور ایف بی آر کے قابل اطلاق ٹیکسز کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات

منگل 21 جنوری 2025 18:17

پی ٹی اے اور ایف بی  آر کے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور ایف بی آر کے قابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS)کے ذریعے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے عوامی آگاہی فروغ کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام اس امر کے عکاس ہیں کہ پی ٹی اے پاکستان میں قانونی طور پر درآمد شدہ اور رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کے استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق ڈربز سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل ایف بی آر کی جانب سے عائد اور وصول کردہ قابلِ اطلاق ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی اور پی ٹی اے کی جانب سے تکنیکی تقاضوں کی تصدیق کے بعد مکمل ہو تا ہے، یہ مشترکہ کاوشیں پاکستان کے محفوظ و مستحکم ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم پیشرفت ہیں۔