وائس چانسلر کے آئی یو کو دوسری دفعہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا ممبر نامزد کر دیا گیا

بدھ 22 جنوری 2025 18:42

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کو دوسری مرتبہ بھی نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی)کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق این ٹی سی کا مقصد پاکستان میں ٹیکنالوجی کی جدت، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے سمیت ملک عزیز کی ٹیکنالوجی پالیسی مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے اورتعلیمی اداروں، صنعت وحکومتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ د یناہے۔

وائس چانسلر کے آئی یوجو ایک ممتاز تعلیمی لیڈرہونے کے ساتھ خطہ کے تعلیمی اور تحقیقی منظرنامے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی قیادت میں جامعہ قراقرم نے خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹیکنالوجی کونسل میں دوسری دفعہ نامزدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو نے ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیااور کہاکہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے دوسری دفعہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا یہ موقع مجھے ملک عزیزمیں ٹیکنالوجی کی ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور یہ یقینی بنانے میں مدد دے گا کہ گلگت بلتستان جیسے دور دراز علاقوں کی آواز قومی پالیسی سازی میں سنی جائے،یاد رہے کہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا ہےجو تعلیمی ادارے، کاروباری شخصیات اور تحقیق کے ماہرین پر مشتمل ہوتی ہے یہ ادارہ نیشنل ٹیکنالوجی اقدامات پر اسٹرٹیجک رہنمائی فراہم کرنے سمیت ٹیکنالوجی کے حوالہ سے پالیسی مرتب کرنے کی سفارش کرتا ہے اور ملک بھر میں ایک مضبوط ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے کام کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :