بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی چوتھی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 24 جنوری 2025 16:54

نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی چوتھی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین کے موقع پر ایک تقریب آج کیڈٹ کالج میں منعقد کی گئی جس میں چئیرمن بورڈ آف گورنرز اور ائیر وائیس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تقریب میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے کالج کی سالانہ کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کا مقام ہے کہ آج کیڈٹ کالج میں چوتھی پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین منایا جارہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ بختاور کیڈٹ کالج کی کیڈٹس کی جانب سے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے کیڈٹس نے ملکی و صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرکے پوزیشن حاصل کی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ کیڈٹ ثانیہ گل نے شہید بینظیرآباد بورڈ کے سالانہ امتحانات کے گروپ انجنئیرنگ میں پہلی پوزیشن، کیڈٹ علیشبہ اقبال نے پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کیڈٹ اظھر نے میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن اور کیڈٹ حنا اکبر نے بھی میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ائیر وائیس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم نے کہا کہ یہ کیڈٹس مستقبل میں ملک کی لیڈر بنیں گی پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے یہ کالج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے انہوں نے مزید کہا کہ کیڈٹس کی کامیابی میں اساتذہ اور انکے والدین کا اہم کردار ہے اس موقع پر مہمان خصوصی ائیر وائیس مارشل عامر شہزاد اور کیڈٹ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے کالج سے پاسنگ آؤٹ کرنے والی 4 سو کیڈٹس میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کئے اس موقع پر کیڈٹس کی جانب سے پی ٹی، جمناسٹک، ٹائگر اسکورٹ، کراٹے اور مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا بعد ازاں مہمان خصوصی نے کالج کا دورہ کیا اور کیڈٹس کی جانب سے لگائی گئی سائنس ایگزیبیشن اور بھٹائی اوپن ائیر تھیٹر کا افتتاح بھی کیا جبکہ کالج کی پارک میں پودے بھی لگائے تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران، کیڈٹس اور انکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :