وفاقی وزیر قانون سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر کی ملاقات

جمعہ 24 جنوری 2025 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں قانونی تعلیم میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق لیگل ایجوکیشن پاکستان کیڈائریکٹر بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی آف لندن کے لاء ڈگری پروگرام حوالے سے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں پاکستانی قانون کے مضامین کو نصاب میں شامل کرنا اور قانون کے گریجویٹس کی تربیت کو بہتر بنانا شامل ہے۔ پروفیسر تھامسن دونوں نے پاکستان میں قانونی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون نے یونیورسٹی آف لندن کے ایکسٹرنل لا ڈگری پروگرام کے معیار اور اعلیٰ معیار کی بھی تعریف کی۔